حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی۔ شہر کے امیرپیٹ، پنجہ گوٹہ، فلم نگر، خیرت آباد، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، یوسف گوڑہ، کوٹھی، ملک پیٹ ؛ سلطان بازار، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، لکشمی پُول، لبرٹی، ہمایت نگر، نارائن گوڑہ، لوئر ٹینک بند، نیکلس روڈ، قطب اللہ پور، چنتل، سائی نگر، ملکاجگری، مشیرآباد اور سکندرآباد کے ویسٹ ماریڈ پلی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
بارش کا سب سے زیادہ زور ملگ ضلع کے ایٹوروناگار میں دیکھا گیا جہاں 11 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لِنگال (کھمم) میں 10 سینٹی میٹر، موگڈم پلی (سنگاریڈی) میں 9.8 سینٹی میٹر، پلّی گوڑم (کھمم) میں 8.98 سینٹی میٹر، میڈارم (ملّوگو) میں 8.43 سینٹی میٹر، پلکّل (سنگاریڈی) میں 7.45 سینٹی میٹر، گوڑور (جنگاؤں) میں 7.38 سینٹی میٹر، وقارآباد ضلع کے قاسم پور اور بشیرآباد میں 7 سینٹی میٹر، پیرومانڈلا-سنکیسہ (محبوب آباد) میں 7 سینٹی میٹر، کونڈاپور (سنگاریڈی) میں 6.48 سینٹی میٹر، مومن پیٹ (وقارآباد) میں 6.35 سینٹی میٹر، کُونارم (پداپلی) میں 6.18 سینٹی میٹر اور کاسم دیوی پیٹ (ملگ) میں 8.78 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بہار سے تمل ناڈو تک ہوا کا دباؤ برقرار ہے جو جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے راستے گزر رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تلگو ریاستوں کے لیے "ایلو الرٹ” جاری کیا ہے
۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں معتدل سے بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ ساحلی آندھرا کے چند علاقوں میں بھی بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔