تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش – مزید دو دن بارش کے امکانات

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع میں اتوار کو بارش ہوئی ۔ بارش کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 دنوں تک تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی  ہے۔

 

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ اضلاع کریم نگر جگتیال حیدراباد آصف آباد منچریال پداپلی، بھوپال ،پلی ملگ کتہ گورم محبوب آباد ورنگل، ہنمکنڈہ، وقار آباد اور کاماریڈی میں کہیں کہیں بارش ہوئی ۔

 

پیر کو اضلاع  آصف آباد ،منچریال نظام آباد پداپلی بھوپال ،پلی ملگ کوتہ گوڑم محبوب آباد ورنگل اور ہنمکنڈہ میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

 

اسی طرح منگل کو اضلاع پداپلی بھوپال ،پلی ملگ کتہ گورم سوریاپیٹ محبوب آباد ورنگل اور ہنمکنڈہ میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے مذکورہ اضلاع کے لئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button