تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش کئی مقامات پر ٹریفک جام

حیدرآباد: شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، فلم نگر، منی کونڈہ، گچی باولی، نارائن گوڑہ، حمایت نگر، صنعت نگر، نامپلی، کوٹھی، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، چیتنیہ پوری، ایل بی نگر، ناگول،

 

 

منصورآباد، ونستھلی پورم، حیات نگر، ترکا یمجال، پیدا عنبر پیٹ، عبداللہ پور میٹ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح پرانے شہر کے بھی کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش کے باعث سڑکوں پر

 

 

پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک کی رفتار سست ہو گئی ہے اور کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ پولیس اہلکار ٹریفک کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button