تلنگانہ
حیدرآباد میں مسلسل بارش، حسین ساگر کے گیٹ کھول دیے گئے

حیدرآباد ۔حیدرآباد میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ اس بارش کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے برساتی پانی کی وجہ سے حسین ساگر جھیل لبریز ہو گئی ہے، اور ایک ندی کی مانند بہنے لگی ہے۔
صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے چار گیٹ کھول کر نیچے کی جانب پانی خارج کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ جھیل میں پانی کی سطح قابو میں رہے۔
واضح رہے کہ شہر میں مسلسل بارش کی وجہ سے آبی ذخائر کی سطح اب میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے اس دوران محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔