تلنگانہ
حیدرآباد میں کل رات سے بارش، موسم سرد۔ تلنگانہ میں اگلے 3 دنوں تک زبردست بارش کا امکان

File photo
حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد میں کل رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وقفہ وقفہ سے ہلکی یا تیز بارش ہو رہی ہے، آج صبح کے اوقات میں ہوئی بارش کی وجہ سے دفاتر اور اسکولس اور کالجوں کو جانے والے طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بارش کی وجہ سے شہر میں موسم سرد ہو گیا ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے تلنگانہ بھر میں اگلے تین دنوں تک زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے، ضلع ملوگو کے ملم پلی میں 5.6 سینٹی میٹر، ورنگل ضلع کے نلہ بلی میں 4.2، دوگنڈی میں 4، بھدرادری کتہ گوڑم ضلع میں 3.8سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ریاست کے بیشتر اضلاع سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔