تلنگانہ
حیدرآباد میں کل رات سے بارش، موسیٰ ندی سے پانی چھوڑنے کا امکان۔ تعلیمی اداروں کو اچانک تعطیل دے دی گئی

حیدرآباد: بالائی علاقوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے حیدرآباد دونوں آبی ذخائر کو پانی فراہم کرنے والی موسیٰ اور عیسیٰ ندیاں تیزی سے بہہ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ جڑواں آبی ذخائر میں پانی کی سطح پہلے ہی مکمل سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس تناظر میں متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی چھوڑنے کا امکان ہے۔ انھوں نے آبی ذخائر کے قریب رہنے والوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر مسلسل بارش ہوتی رہی تو عیسیٰ اور موسیٰ ندیوں میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اسی دوران کل رات سے حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے پیش نظر کئی تعلیمی اداروں کو آج صبح تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ شدید بارش کی وجہہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔