تلنگانہ

حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش _ تلنگانہ کے ان اضلاع میں آیندہ چار دن بارش

حیدرآباد _ 17 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں پیر کی شام گرج و چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس سے کئی مقامات پر درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں۔

 

گچی باؤلی، مادھا پور، رائے درگم، خیریت آباد، پنجہ گٹہ، لکڑی کاپل، امیرپیٹ، راجندر نگر، عطاپور، ایس آر نگر، ایراگڈہ، یوسف گوڈا، لنگر ہاؤس، گنڈی پیٹ، شیوارامپلی میں موسلادھار بارش کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، امیرپیٹ، بیگم پیٹ، سکندرآباد، گچی باولی، منی کونڈا، شیخ پیٹ، کونڈا پور، ہائی ٹیک سٹی اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر آندھی سے درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں۔ بارش کے باعث گاڑی رانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر ٹریفک میں خلل پڑا

 

۔اسی دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں منگل سے چار دن تک عادل آباد، آصف آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، کریم نگر، پداپلی، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، میڑچل، رنگاریڈی، حیدرآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button