تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش کئی اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں آج 20 اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ رنگاریڈی، ناگر کرنول، وقار آباد،

 

 

سنگارڈی، محبوب نگر، نارائن پٹ، ونپرتی، گدوال، نلگنڈہ، یادادری بھونگیر اور سوریاپیٹ اضلاع میں دوپہر سے رات تک تیز اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

اسی طرح میدک، سدی پیٹ، کاماریڈی، محبوب آباد، کھمّم، ہنمکنڈہ، ورنگل اور جنگاوں اضلاع میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ حیدرآباد میں دوپہر تک موسم خشک رہے گا جبکہ رات تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات نے آج 20 اضلاع کے لیے ایلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ اس دوران آج دوپہر کے بعد سے ہی حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button