حیدرآباد میں بارش۔ بعض اضلاع کیلئے بھی آرینج اور ریڈ الرٹ جاری

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ صبح کی اولین ساعتوں سے حیدرآباد اور سکندرآباد کے بیشتر مقامات پر ہلکی اور بعض مقامات پر تیز بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
صبح کے اوقات میں بارش کی وجہ سے اسکولس، کالجس اور دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ شہر حیدرآباد میں آسمان ابر آلود ہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بارش کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مانسون کے اثر سے اگلے دو دنوں تک گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں بارش ہو سکتی ہے۔
کمشنر جی ایچ ایم سی امرا پالی نے شہر حیدرآباد میں بارش کے پیش نظر سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کی مرمت کا کام کرنے کروانے کی عہدیداروں داروں کو ہدایت دی انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے عوام کو مشکلات نہ ہونے پائے، اسی طرح انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ تالابوں اور نالوں کے پاس کنسٹرکشن مٹیریل اور کچرا جمع نہ ہونے پائے۔ اسی دوران حیدرآباد کے علاوہ عادل آباد،آصف آباد،منچریال، نرمل، پداپلی اضلاع میں بھی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے
اور ان اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح نظام آباد جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، بھوپال پلی اضلاع میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔