تلنگانہ

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش _ تلنگانہ کے ان اضلاع میں چار دن تک بارش

حیدرآباد _ 7 نومبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے   شمال مشرقی مانسون کی وجہ سے تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ہلکی سے بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ اضلاع حیدرآباد، محبوب نگر، وقارآباد، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، نارائن پیٹ اور رنگاریڈی اضلاع میں اگلے چار دنوں تک بارش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میدچل ملکا جیگری، ورنگل، ملوگو اور کتہ گوڑم اضلاع میں بھی یہاں اور وہاں بارش ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاست میں دن کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ رات کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا ۔ حیدرآباد سمیت پڑوسی اضلاع میں بارش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین دنوں میں درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوگی اور ریاست بھر میں کئی مقامات پر بارش ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button