تلنگانہ
حیدرآباد کے بعض علاقوں میں بارش

حیدرآباد: شہر کے مختلف علاقوں میں اتوار کی شام زور دار بارش ہوئی۔ قطب اللہ پور، بہادرپلی، جیڈی میٹلہ، لِنگم پلی، کوکٹ پلی، سکندرآباد، جوبلی ہلز، مادھا پور، پنجہ گٹہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش سے سڑکوں
پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر ٹریفک میں خلل پیدا ہوا اور سڑکوں پر گاڑیاں آہستہ آہستہ چلتی رہیں۔اسی طرح پرانے شہر کے کئی مقامات
سے بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔



