تلنگانہ

تلنگانہ میں آیندہ 5 دن تک بارش کا امکان

حیدرآباد _ 27 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آیندہ پانچ دنوں تک ہلکی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کا  کم دباؤ بن گیا ہے۔ ان اثرات کی وجہ سے منگل سے یکم اکتوبر تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں کئی اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹی ایس ڈی پی ایس نے بتایا کہ منگل کو عادل آباد، محبوب نگر، کھمم، سوریا پیٹ سمیت کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے پالوانچا منڈل کے سیتارام پورم میں اور کھمم ضلع کے ستھوپلی میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button