تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج دوپہر سے کل تک ہوسکتی ہے بارش

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کی دوپہر سے شام تک ریاست تلنگانہ کے زون ون کے اضلاع میدک، سدی پیٹ، کاماریڈی، وقار آباد، یادادری بھونگیر، سنگاریڈی، نظام آباد، سرسلہ ، جگتیال، منچریال اور کومرم بھیم آصف آباد میں کہیں کہیں معتدل بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔

 

اسی طرح رات سے صبح تک اضلاع رنگا ریڈی، نلگنڈہ، یادادری بھونگیر، محبوب نگر، سوریا پیٹ، کھمم، بھدرادری کوتہ گوڈم، محبوب آباد، میدک اور سدی پیٹ میں بھی معتدل بارش متوقع ہے۔

 

حیدرآباد شہر میں شام سے رات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button