تلنگانہ
حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں اگلے تین تا چار دنوں تک بارش کا امکان

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ تین سے چار دنوں تک بارش ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کے اثر سے ریاست میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ جنوبی تلنگانہ کے اضلاع میں شدید بارشں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں آئندہ چار دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے
اور آج شام شہر میں ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔