تلنگانہ

حیدرآباد میں رات بھر بارش

حیدرآباد ۔ تلنگانہ بھر میں دھواں دھار بارش ہورہی ہے۔ شدید بارشں کے باعث کئی اضلاع میں آمد و رفت میں شدید خلل پڑا ہے اور عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ دو دنوں تک موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

حیدرآباد میں اتوار کی رات بھر موسلا دھار بارش ہوئی۔ ملکاجیگیری، کوکٹ پلی، کاپرا، شیرلنگم پلی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، پنجہ گٹہ، خیریت آباد، امیرپیٹ، سکندرآباد، اپّل، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر، بی این ریڈی، ہستنا پورم، سنتوش نگر، دلسکھ نگر، ملک پیٹ، کوٹھی، نامپلی، عابڈز، مہدی پٹنم، مادھا پور، گچی باؤلی سمیت کئی علاقوں میں پیر کی صبح تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

 

 

سب سے زیادہ بارش حیدر نگر میں 4.55 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد ملکاجیگری میں 4.48 سینٹی میٹر، کوکٹ پلی میں 4.35 سینٹی میٹر، کاپرا اور شیرلنگم پلی میں 4.23 سینٹی میٹر، قطب اللہ پور اور الوال میں 4 سینٹی میٹر، رام چندر اپور میں 3.9 سینٹی میٹر، اپّل میں 3.78 سینٹی میٹر، مشیرآباد اور سیکت پیٹ میں 3.68 سینٹی

 

 

میٹر، پٹن چیرو میں 3.65 سینٹی میٹر اور خیریت آباد میں 3.6 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button