تلنگانہ

تلنگانہ میں 3 دن تک گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش 

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں تک گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق ہوائیں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی

 

جب کہ جمعرات کے دن ان کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔آج جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم سمیت کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ تین دنوں میں درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کا امکان ہے۔

 

مزید کہا گیا ہے کہ سازگار حالات پیدا ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے جنوب مغربی مانسون اگلے چار سے پانچ دنوںمیں کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button