تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں لنگم پلی، میاں پور، گچی باولی، مادھا پور، کنڈا پور، جوبلی ہلز، امیر پیٹ، نامپلی، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، حیات نگر، میڑچل، شاہ میربیٹ اور دیگر مقامات پر منگل کی رات سے بارش ہو رہی ہے۔

 

متحدہ نلگنڈہ اور کریم نگر ضلع کے مختلف حصوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ نلگنڈہ، سوریا پیٹ، بھونگیر، یادگیری گٹہ، آلیر، ترکا پَلّی اور بوملا رامارم میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بھونگیر منڈل کے نندنا گاؤں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ سنگاریڈی گوڑم ریلوے انڈر پاس پل پر پانی جمع ہو گیا۔

 

وقار آباد ضلع میں منگل کی رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ کوٹ پلی پروجیکٹ کے دروازے کھلنے کے بعد پانی کوچھوڑاگیا۔

 

کاما ریڈی ضلع میں بھی کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ دوماکنڈہ، بی بی پیٹ، ماچارہڈی، بھکنور، پالونچہ ۔ نظام ساگر اور لنگم پیٹ میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ ایلا ریڈی منڈل کے لکشما پور میں کلورٹ ٹوٹ جانے سے سڑک کو نقصان پہنچا اور ٹریفک متاثر ہو گئی۔

 

سدی پیٹ ضلع کے گجویل، میرودوڈی ،دوبارک اور دولت آباد میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ متحدہ میدک ضلع کے لیے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ مانجرا ندی میں بھاری سیلاب آنے کا امکان ہے۔

 

میدک ضلع کے ٹیکمالو میں سب سے زیادہ 1901 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کامر ریڈی ضلع کے کنساگر میں 18 سنٹی میٹر، سنگاریڈی ضلع کے نظام پیٹ میں 16.48 سنٹی میٹر، یادادری ضلع کے یوانگری میں 11.35 سنٹی میٹر اور محبوب نگر کے بھوت پور میں 9 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button