تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش  ان ضلاع میں اسکول و کالجوں کو تعطیل کا اعلان

تلنگانہ میں بارش  ان ضلاع میں اسکول و کالجوں کو تعطیل کا اعلان

 

حیدرآباد (نمائندہ خصوصی) ریاست تلنگانہ میں موسلا دھار بارشوں اور خراب موسم کے پیش نظر انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جمعرات کے روز درج ذیل اضلاع میں تمام سرکاری و خانگی اسکولوں اور کالجوں کو تعطیل دی گئی ہے۔

 

ان اضلاع میں کاماریڈی، میدک، نرمل، کمرم بھیم آصف آباد، نلگنڈہ، عادل آباد، نظام آباد، جگتیال اور راجنا سرسلہ شامل ہیں۔

 

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے سڑکیں متاثر ہوئی ہیں اور آمد و رفت میں دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور بچوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

 

ذرائع کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث مزید اضلاع میں بھی تعطیل کا اعلان کیا جا سکتا ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button