تلنگانہ
ملعون راجہ سنگھ کی پھر گستاخی – حیدراباد کے شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

شاہ علی بنڈہ پولیس نے گوشہ محل کا رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کے خلاف پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملعون راجہ سنگھ نے حالیہ دنوں مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رسول کی شان میں گستاخی کی تھی
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ مقامی افراد نے ہفتہ کے روز شاہ علی بندہ پولیس سے رجوع کرتے ہوئے شکایت درج کرائی۔
پولیس نے بی این ایس ایکٹ اور آئی ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔