بی جے پی میں ملعون راجا سنگھ کی بے عزتی، دل برداشتہ ہوکر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

حیدرآباد کے گوشہ محل سے نمائندگی کرنے والا بی جے پی رکن اسمبلی ملعون راجا سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے انتخابات میں ملعون راجا سنگھ نے اپنے حامیوں کے ذریعہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کوشش کی لیکن بی جے پی کے قایدین نے اس کے حامیوں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک کر انھیں بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی میں اس کی مسلسل نظراندازی اور صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہ دیے جانے پر اس نے بے عزتی اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کیا۔ راجا سنگھ نے اپنے استعفیٰ کی مکتوب ریاستی صدر کشن ریڈی کو ارسال کر دی ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب بی جے پی میں ریاستی صدر کے انتخاب کو لے کر اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ راجا سنگھ نے حالیہ دنوں پارٹی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر صرف مخصوص افراد کو ہی نامزد کیا جاتا رہا تو پارٹی کو ریاست میں بڑا نقصان ہو سکتاہے۔