تلنگانہ

راما کرشنا راو تلنگانہ کے نئے چیف سیکریٹری مقرر – کئی آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

تلنگانہ میں حکومت نے بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں اتوار کو چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکامات جاری کیے۔ حکومت نے کے رام کرشنا راؤ کو نیا چیف سکریٹری مقرر کیا ہے۔

 

چونکہ شانتی کماری رواں ماہ 30 تاریخ کو ریٹائر ہو رہی ہیں، اس لیے ان کی جگہ رام کرشنا راؤ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ گڈ گورننس کے وائس چیئرمین کے طور پر ششانک گوئل کو مقرر کیا گیا ہے

 

۔ انڈسٹری اور انویسٹمنٹ سیل کے سی ای او کے طور پر جیش رنجن کو، جب کہ محکمہ صنعت و تجارت کے خصوصی پرنسپل سکریٹری کے طور پر سنجے کمار کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

 

فائنانس کمیشن کے رکن سکریٹری کے طور پر سمیتا سبروال، محکمہ محنت کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر دانا کشور، شہری ترقیات کے محکمہ کی چیف سکریٹری (ایچ ایم ڈی اے کے دائرے سے باہر) کے طور پر ٹی کے سری دیوی، شہری ترقیات کے محکمہ کے سکریٹری (ایچ ایم ڈی اے کے دائرے میں) کے طور پر الامبرتی، جی ایچ ایم سی کے کمشنر کے طور پر آر وی کرنن کو مقرر کیا گیا ہے

 

۔ فیوچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمشنر کے طور پر کے ششانک، جینکو کے سی ایم ڈی کے طور پر ایس ہریش، ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے سکریٹری اور سی ای او کے طور پر نکھیلا، محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے ڈائریکٹر کے طور پر سنگیتا ستیہ نارائنہ، محکمہ معابد کے ڈائریکٹر اور یادگیری گٹہ دیوستھانم کے ای او کے طور پر ایس وینکٹ راؤ، سرپ کے ایڈیشنل سی ای او کے طور پر پی کاثیانی دیوی، اور انڈسٹری و انویسٹمنٹ سیل کے ایڈیشنل سی ای او کے طور پر ای وی نرسمہا ریڈی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button