تلنگانہ بی جے پی صدر کے عہدے پر رامچندر راؤ کا تقرر، پارٹی قیادت کا فیصلہ

تلنگانہ بی جے پی کے نئے صدر کے انتخاب پر جاری تجسس ختم ہو گیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس عہدے کے لیے سابق ایم ایل سی رامچندر راؤ کے نام کو قطعیت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت نے انہیں نامزدگی داخل کرنے کی ہدایت دی ہے، اور وہ آج دوپہر 2 بجے اپنا نامزدگی فارم داخل کریں گے۔
ریاستی بی جے پی صدر کے طور پر کس کو منتخب کرنا ہے، اس پر پارٹی کے اعلیٰ قائدین نے طویل غور و خوض کیا۔ ایم پیز ایٹالا راجندر، دھرم پوری اروند، کے لکشمن اور رامچندر راؤ جیسے ناموں پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ آخرکار رامچندر راؤ کے نام کو ترجیح دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آر ایس ایس اور کچھ سینئر قائدین نے ان کے نام کی بھرپور حمایت کی۔
حکمران کانگریس کا سامنا کرنا، پارٹی کو مضبوط بنانا اور بلدی و مجالس مقامی اداروں کے انتخابات جیسے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے صدر کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔