تلنگانہ
رمضان میں سرکاری مسلم ملازمین کو شام 4 بجے دفتر سے گھر جانے کی اجازت – تلنگانہ حکومت کی جانب سے سرکاری احکام جاری

تلنگانہ حکومتِ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران تمام سرکاری مسلم ملازمین/اساتذہ/کنٹریکٹ/آؤٹ سورسنگ/بورڈز/کارپوریشنوں اور پبلک سیکٹر ملازمین کو اجازت دی گئی ہے
کہ وہ دفاتر/اسکولوں سے شام 4 بجے روانہ ہو سکیں۔ یہ اجازت 19 فروری 2026 سے 20 مارچ 2026 تک کے لیے دی گئی ہے،
یہ اطلاع ریاستی محکموں، پولیس، میونسپل کارپوریشنز، کلکٹرس، ضلع مجسٹریٹس، اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز اور دیگر متعلقہ حکام کو فراہم کی گئی ہے تاکہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے



