تلنگانہ

رمضان المبارک کے دوران تلنگانہ میں اردو میڈیم مدارس کے اوقات میں تبدیلی –  اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی کامیاب نمایندگی 

رمضان المبارک کے دوران تلنگانہ میں اردو میڈیم مدارس کے اوقات میں تبدیلی

اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی کامیاب نمایندگی

 

محبوب نگر : 17 فروری (اردو لیکس) ریاستِ تلنگانہ میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران اردو میڈیم اسکولوں کے لیے اوقات میں تبدیلی کے احکامات کے سلسلے میں اردو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ اسٹیٹ کی مخلصانہ اور مسلسل جدوجہد سے کامیاب نمایندگی کی جس کے نتیجے میں آج احکامات جاری کئے گئے

 

اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کے قائدین سے سیکڑوں اساتذہ صاحبین نے ربط پیدا کررہے تھے اسوسی ایشن نے 22 جنوری اور 4 فبروری ریاستی صدر خواجہ قطب الدین کی قیادت میں نوین نکولس کمشنر اور ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن تلنگانہ نمایندگی کی تھی

 

۔اس کی بعد 13 فبروری کو آفس میں رہکر سکشن میں رہنمائی کرتے احکامات جاری کروائے اس موقع پر محمد شکیل احمد ریاستی معتمد عمومی، انصاری بن احمد طاہر ریاستی نائب صدر، محمد نجم الدین ریاستی نائب صدر ،، محمد نازر ریاستی خزانچی، محمد عبدالسلام خان ضلعی صدر محبوب نگر ،محمد اعجاز علی معتمد عمومی ضلعی محبوب نگر ، امتیاز احمد ضلعی صدر ناگر کرنول کے علاوہ اراکین اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ نے شرکت کی ۔

 

ریاستی صدر خواجہ قطب الدین اور معتمد عمومی محمد شکیل احمد نے رمضان المبارک کے موقع پر تمام اساتذہ کو پیشگی مبارکباد پیش فرمائی ہے اور کمشنر ڈائریکٹر اف ایجوکیشن سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button