تلنگانہ

نامپلی فرنیچر شوروم میں آگ کی شدت کی وجہہ۔ ڈی جی فائر سرویسس کا اہم بیان

Lحیدرآباد: نامپلی آگ کے واقعے پر فائر ڈی جی وِکرَم سنگھ مَن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ مکمل طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے بتایا کہ سیلر میں سامان رکھنے کی اجازت نہیں تھی

 

لیکن خطرناک کیمیکل، ریکسِن اور میٹریس جیسی چیزیں رکھنے کی وجہ سے آگ کی شدت بڑھ گئیاسی وجہ سے فائر انجنز اور عملے کی بڑی کوشش کے باوجود بھی شعلوں کو بجھانے میں وقت لگا۔انہوں نے مزید کہا کہ واچ مین کے خاندان کو اسی سیلر میں رہائش فراہم کرنا بھی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

 

فائر ڈی جی نے کہا کہ مرنے والوں کی نعشیں مختلف جگہوں سے ملیں۔انہوں نے بتایا کہ صرف فائر ڈیپارٹمنٹ ہی نہیں بلکہ ہائیڈرا ، پولیس اور دیگر محکموں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔فائر ڈیپارٹمنٹ سے تقریباً 200 اہلکار اس آپریشن میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ فرنیچر شاپ کے مالک نے فائر ڈیپارٹمنٹ سے کوئی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا۔

 

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ یا سگریٹ کی وجہ سے آگ لگ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دکان کے مالک ستیش کے خلاف فوجداری کیس درج کر کے کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button