تلنگانہ
تلنگانہ کے 3 اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے آج میدک، سنگاریڈی اور وقارآباد اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ (انتہائی خطرے کی وارننگ) جاری کی ہے۔ ان اضلاع میں انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح، نرمل، نظام آباد، کاماریڈی، جے شنکر بھوپال پلی، مُلُگو، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد، سوریہ پیٹ، اور میڑچل-ملکا جگری اضلاع کے لیے آرینج الرٹ (شدید بارش کی وارننگ) جاری کی گئی ہے جہاں بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ریاست کے دیگر تمام اضلاع کیلئے ایلو الرٹ (شدید بارش کا امکان) جاری کیا گیا ہے جہاں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے۔
–