تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع کیلئے ریڈ، ارینج اور ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں آج بعض اضلاع میں شدید سے شدید بارشں ہونے کا امکان ہے یہ بات محکمہ موسمیات نے بتائی ہے۔

 

محکمہ کے مطابق آج نرمل، جگتیال، نظام آباد اور کاماریڈی اضلاع میں نہایت شدید بارش ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ان چار اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

اسی طرح متحدہ عادل آباد، ورنگل، متحدہ کریم نگر، میدک اور ویکارآباد اضلاع میں بھی بہت زیادہ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ان اضلاع کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ متحدہ حیدرآباد، رنگا ریڈی، بھدرا دری کتہ کوڑم، یادادری بھونگیر اور محبوب نگر اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button