تلنگانہ

تلنگانہ کے جینور میں نافذ دفعہ 144 میں دی گئی نرمی _ ضلع کے چند علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بحال : ضلع کلکٹر آصف آباد

عادل آباد _ 7 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے جینور میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد جینور میں نافذ کردہ دفعہ 144 میں کچھ نرمی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مقامی افراد کو ضروری اشیاء کی خریدی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

 

آصف آباد ضلع کلکٹر وینکٹیش دوترے نے ہفتہ کو کہا کہ امن و سلامتی کے پیش نظر نافذ دفعہ 144 کے نفاذ میں لوگوں کی سہولت کے لئے نرمی دی گئی ہے۔ انہوں نے گنیش تہوار اور میلاد النبی کے تناظر میں، لوگوں کو ضروریات کے لیے صبح 8 بجے سے 11 بجے اور شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک راحت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے واقعہ کے پیش نظر جینور، کیرامیری، سرپور یو ، لنگا پور، وانکڈی اور تریانی منڈلوں کو چھوڑ کر باقی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے۔

 

پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی کرنے پولیس کو چوکس کردیا گیا ہے تاکہ تہوار پرامن ماحول میں منائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button