جرائم و حادثات
حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں لگی آگ گاڑیاں جل کر خاکستر

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعہ میں قریب 4 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی افراد کے مطابق رحمت نگر، ایس پی آر ہلز جی ایچ ایم سی گراؤنڈ میں آمد و رفت آسان رہنے کے علاوہ یہ جگہ اکثر خالی رہتی ہے
اسی وجہ سے لوگ اپنی گاڑیاں یہاں پارک کرتے ہیں علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آدھی رات کے بعد یہ مقام شرابیوں کا اڈہ بھی بن جاتا ہے۔جمعرات کو کچرے کے ڈھیر کے قریب پارک کی گئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کسی نے چلتا ہوا سگریٹ کچرے پر پھینک دیا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
آگ تیزی سے پھیلی اور وہاں کھڑی گاڑیاں پوری طرح جل گئیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا۔



