تلنگانہ

سرکاری لوگو سے چارمینار کو ہٹانا حیدرآبادیوں کی توہین ہے : کانگریس حکومت کے فیصلے کے خلاف بی آر ایس قائدین کا چارمینار پر دھرنا

حیدرآباد _ ،30 مئی ،( اردولیکس) بی آر ایس کے کارگزار تارک راماراو نے ریاست کے سرکاری لوگو سے چارمینار کی تصویر کو ہٹا دینے کے فیصلے کو کانگریس حکومت کا  احمقانہ فیصلہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگو سے چارمینار کو ہٹانا حیدرآبادیوں کی توہین ہے

 

۔تارک راماراو نے سرکاری لوگو سے چارمینار کی تصویر ہٹا دینے کے فیصلے کے خلاف جمعرات کو بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کے ساتھ تاریخی عمارت چارمینار کے دامن میں سابق وزراء پدما راؤ گوڈ، راجیا ایم ایل اے  گوپی ناتھ اور دیگر کے ہمراہ دھرنا دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے سے دستبردار ہو جائے۔بصورت دیگر بی آر ایس پارٹی اس مسئلے پر اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرے گی۔

 

احتجاجی دھرنے کے بعد پارٹی قائدین شیخ عبداللہ سہیل، پنالہ لکشمیا اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تارک راماراو نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ ریاست بہت جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل کیا گیا تھا۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ کانگریس حکومت کے  ضدی رویہ سے  دس سالوں میں حاصل ہونے والی ترقی رک گئی ہے۔۔  انہوں نے لوگو سے کاکتیہ دور کے کمان اور چارمینار کو ہٹانے کی شدید مذمت کی۔

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت جان بوجھ کر شاہی حکمرانوں کے نشان ختم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو ہر کوئی چارمینار کے نام سے یاد کرتا ہے۔ انہوں نے کانگریس حکومت کو مشورہ دیا کہ ایسے کام نہ کریں جس سے لوگوں کی عزت نفس مجروح ہو۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت سیاسی مخاصمت کے تحت لوگو میں تبدیلیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ شاہی حکمران کے مہر کو تبدیل کرنے کی اتنی فوری ضرورت کیوں پیش آئی؟ انہوں نے کانگریس حکومت پر تنقید کی کہ وہ حیدرآباد کی ترقی کو نظر انداز رہی ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ کے سی آر کا نام و نشان تلنگانہ سے ختم کرنے کی ایک مذموم کوشش کے تحت یہ احمقانہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ لوگو سے چارمینار کو ہٹانا حیدرآبادیوں کی توہین ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر یادگار شہیداں اور تلنگانہ کے ثقافتی نشانات کو شامل کیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری لوگو کو تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بصورت دیگر وہ ریاست بھر میں احتجاج کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button