تلنگانہ

حیدرآباد کی مشہور شخصیت جناب حاجی سیٹھ کا سانحہ ارتحال

یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شہر حیدراباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، دارالسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ٹرسٹی، جناب عبدالمنعم حاجی سیٹھ ولد جناب عبدالرحیم چاند سیٹھ مرحوم کا بہ عمر 75 برس مختصر سی علالت کے بعد جمعرات19 رمضان المبارک مطابق 20 مارچ کی صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات کو ہی بعد نماز ظہر مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ معظم جاہلی مارکٹ چوراہا میں ادا کی جائے گی۔ نماز ظہر 3 بجے ہوگی۔ تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت سید میراں حسینی لنگر حوض میں عمل میں آئے گی۔ جناب عبدالمنعم حاجی سیٹھ مجلس کے سینئر قائد تھے ان کا شمار سالار ملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی سابق صدر مجلس و سینئر پارلیمنٹرین کے قریبی رفقاء میں ہوتا تھا۔ انہوں نے مجلس کے ٹکٹ پر حلقہ اسمبلی آصف نگر سے مقابلہ بھی کیا تھا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان جناب عبدالشمیم سیٹھ، جناب عبدالحطیم سیٹھ، جناب عبد الوسیم سیٹھ، جناب عبدالملتزم سیٹھ اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے جناب حطیم سیٹھ سے فون نمبر 9246541675 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button