تلنگانہ
نامور صحافی غضنفر علی خان کا انتقال

حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد کے مشہور معروف و مقبول صحافی جناب غضنفر علی خان صاحب کا انتقال ہو گیا۔
وہ کافی عرصہ سے خرابی صحت سے متاثر تھے۔ مرحوم شہر کے نامور اخبارات میں خدمات انجام دے چکے ہیں،ان کے مضامین بھی اخبارات میں شائع ہوتے تھے،جناب غضنفرعلی خاں مرحوم ماضی میں جوائنٹ ڈائرکٹر اے پی اردو اکیڈیمی بھی رہ چکے ہیں۔
نماز جنازہ آج بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء مسجد فردوس ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین عالمگیر مسجد شانتی نگر سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلیے مرحوم کے فرزند دانش سے اس نمبر پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
9948331827



