تلنگانہ

تلنگانہ کے ممتاز تلگو شاعر اور مصنف اندے سری کا چل بسے ، چیف منسٹر اور صدر بی آر ایس کا اظہارِ تعزیت

حیدرآباد: تلنگانہ کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور ادیب اندے سری (64) کا انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے حیدرآباد کے مکان میں اچانک علیل ہوگئے، جس پر اُن کے گھر والوں نے انہیں فوری طور پر گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا، لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ہاسپٹل پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوچکے تھے۔

 

اندے سری کا تعلق ضلع سدی پیٹ کے ریبرتی گاؤں سے تھا۔ انہوں نے زندگی کا آغاز ایک گلہ بان  کے طور پر کیا اور بعد میں تعمیراتی مزدور کے طور پر کام کیا۔ رسمی تعلیم حاصل نہ کرنے کے باوجود اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایک ممتاز شاعر کے طور پر ابھرے۔

 

انہوں نے تلنگانہ تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کا مشہور نغمہ "مائمایپوتُنّڈمّا” تحریکِ تلنگانہ کا جذبہ بن گیا۔ اندے سری کو کاکتیہ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا تھا۔

 

ان کے تخلیق کردہ ترانہ "جیا جیا ہے تلنگانہ” کو ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے سرکاری ترانے کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ حال ہی میں حکومتِ تلنگانہ نے اُنہیں ایک کروڑ روپے کے خصوصی اعزاز سے نوازا تھا۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر بی آر ایس چندرشیکھر راو  نے اندے سری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تلنگانہ ادب کا ایک روشن ستارہ ڈوب گیا ہے۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button