تلنگانہ
اوقافی زمین قرار دیتے ہوئے ان سے چھین لی گئی زمینوں کو واپس دلایا جائے : بی جے پی رکن پارلمینٹ ڈی کے ارونا سے تلنگانہ کے بعض افراد کی نمائندگی

حیدرآباد _ 28 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے بعض علاقوں سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے بی جے پی رکن پارلمینٹ ڈی کے ارونا سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی زمینوں کو وقف بورڈ سے واپس دلانے کی درخواست کی۔ ان کی زمینوں کو اوقافی زمین قرار دیتے ہوئے ان سے چھین لی گئی تھی
رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا جو مرکز کی وقف ترمیمی بل کا جائزہ لینے والی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی رکن بھی ہیں، سے متحدہ ضلع میدک کے ظہیرآباد، نرساپور،توپران اور حیدرآباد کے بوڈاوپل سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ طور پر یادداشت پیش کی۔
رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا نے ان کی یادداشت کو قبول کرتے ہوئے انہیں تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ کو جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں گی اور انہیں انصاف دلانے کی کوشش کریں گی۔