تلنگانہ

جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب – بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ہاتھوں پرچم کشائی،

جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب

بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ہاتھوں پرچم کشائی، جمہوری اقدار پر زور

حیدرآباد، 26 جنوری (پریس ریلیز)جامعۃ المؤمنات مغلپورہ، حیدرآباد میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں نقیبِ ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی، صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حلقۂ حیدرآباد، نے قومی پرچم لہرایا۔

 

تقریب میں طالبات، معلمات، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا،

 

تقریب کی صدارت مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری بانی وناظم اعلی جامعتہ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد نے کی جبکہ خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے نگرانی کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دستورِ ہند کی اہمیت، جمہوریت کی افادیت اور شہری حقوق و فرائض پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے عوام میں آئینی شعور کا ہونا ضروری ہے

 

۔ طالبات کو تعلیم کے ساتھ اخلاق و کردار پر بھی توجہ دینے کی تلقین کی یومِ جمہوریہ ہمیں آئین کی بالادستی، مساوات اور انصاف کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔ تعلیمی ادارے قوم کی فکری اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور طالبات کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ذریعے ملک و سماج کی خدمت کریں

 

اس موقع پر محترمہ نسرین سلطانہ کارپویٹر مغلپورہ ڈویژن۔مولاناڈاکٹرحافظ محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی جناب راحیل جناب محسن بلعلہ جناب محمد احمد پاشاہ جناب سعادت علی جناب خضر پاشاہ قادری کے علاوہ دیگر حضرات بھی موجود تھیں

متعلقہ خبریں

Back to top button