تلنگانہ

تلنگانہ جاگروتی کے دفتر میں یوم جمہوریہ تقریب – کویتا نے قومی پرچم لہرایا

کانگریس اور بی جے پی پر پسماندہ طبقات کو دھوکہ دینے کا الزام

بی سیز کے حقوق کے تحفظ کے لئے تلنگانہ جاگروتی مصروف عمل

29 جنوری کو گول میز کانفرنس۔ یوم جمہوریہ تقریب سے کے کویتا کا خطاب

 

یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے بنجارہ ہلز میں واقع تلنگانہ جاگروتی کے دفتر میں قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر انہوں نے تمام اہل وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ کویتا نے کہا کہ ہمیں قومی جذبے کے ساتھ اور سبھاش چندر بوس کی فکر سے تحریک لیتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔

 

انہوں نے کہا کہ بی سی کاسٹ سینسس کے معاملہ پر بی جے پی نے ایک نئے فریب کی شروعات کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے تلنگانہ جاگروتی جدوجہد کا بگل بجانے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے بی سی کاسٹ سینسس کے معاملہ میں غلط اعداد و شمار پیش کئے ہیں

 

۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کاسٹ سینسس پر انہیں بھروسہ تھا، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ کاسٹ سینسس دستاویز میں بی سی کے لئے کوئی علیحدہ کالم موجود نہیں ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت نے پسماندہ طبقات کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی بی سی ذیلی ذاتوں کی گنتی کا مطالبہ کرتی ہے

 

اور وہ اس سلسلہ میں بی سی دانشوروں سے بات چیت کر رہی ہے ۔کلواکنٹلہ کویتا نے بتایا کہ 29 جنوری کو پسماندہ طبقات، بی سی ذیلی ذاتوں اور خانہ بدوش قبائل کے ساتھ ایک گول میز اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ذات اور ذیلی ذات کی آبادی کے تناسب پر مشتمل ایک دستاویز تیار کی جائے گی اور اسے تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے مرکزی حکومت کو پیش کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ جس طرح 2011 میں کانگریس نے پسماندہ طبقات کو دھوکہ دیا تھا، اسی طرح 2026 میں بی جے پی بھی پسماندہ طبقات کو دھوکہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ان کوششوں کو ناکام بنانا ضروری ہے اور تلنگانہ جاگروتی کو سماج کے لئے ایک تحریک بن کر کھڑا ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button