تلنگانہ
ایف ٹی ایل ، بفر زون کے تحت آنے والی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ریونت ریڈی

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ ایف ٹی ایل اور بفر زون کے تحت آنے والی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی قبضوں کے خلاف کاروائی کے مقصد سے ہی ہائیڈرا کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انھوں نے پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ تالابوں اور نہروں پر غیر مجاز قبضے سیلاب کی وجہ ہیں، ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ جو غیر مجاز تعمیرات کئی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن رہی ہیں ان کو نظرانداز نہیں کیا
جا سکتا۔موسیٰ ندی کے قریب کے علاقوں میں غریب افراد کے قبضے ہیں انہیں ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سیلاب زدگان کے لئے پولیس کی جانب سے 11.06کروڑروپئے کا عطیہ دیاگیا۔