تلنگانہ

مجھے 10 سال کا وقت دیں ؛ نیو یارک کو بھی پیچھے چھوڑ دینے والا شہر تعمیر کروں گا : فیوچرسٹی تقریب میں چیف منسٹر رہونت ریڈی کا خطاب

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے رنگاریڈی ضلع کے کندکورو منڈل کے میر خان پیٹ میں فیوچرسٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کی سنگ بنیاد رکھی۔ 15 ہزار مربع فٹ رقبے پر 20 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ جدید ترین عمارت صرف چار ماہ میں مکمل ہوگی۔

 

بعد ازاں، فیوچرسٹی میں ہونے والے ترقیاتی کام، زمین کے لے آؤٹ اور صنعتی سرگرمیوں کے لئے اتھارٹی کے حکام اجازتیں جاری کریں گے۔765 مربع کلومیٹر کے رقبے میں، 56 ریونیو گاؤں اور تین قانون ساز اسمبلی حلقے شامل ہیں۔

 

حکومت کا مقصد حیدرآباد کی آبادی کے دباؤ کو کم کرنا اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے قائم کرنا ہے۔ ترقیاتی کاموں میں عالمی بینک اور جاپان کی بین الاقوامی تعاوناتی ایجنسی JICA بھی شراکت دار ہیں۔دوسری جانب، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے راوی ریال-آمنگل گرین فیلڈ ریڈیئل روڈ-1 کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔

 

ریونت ریڈی نے کہا کہ مجھے 10 سال کا وقت دیں، میں نیو یارک کو بھی پیچھے چھوڑ دینے والا شہر تعمیر کروں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت فیوچر سٹی ہر لحاظ سے مواقع فراہم کرنے والا شہر ہوگا

متعلقہ خبریں

Back to top button