تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایوان اسمبلی میں سابق چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران آج ایوان میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ایوان میں ملاقات کی ۔

 

کے سی آر کے ایوان میں داخل ہوتے ہی توجہ کا مرکز بن گئے۔ اسی دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی خود اُن کی نشست تک پہنچے، مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کرتے ہوئے اُن کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ سیاسی اختلافات کے باوجود اس خوشگوار لمحے نے ایوان میں موجود اراکین کو بھی چونکا دیا۔

 

اس موقع پر ریاستی وزراء سریدھر بابو، اُتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی، لکشمن، سیتااکا، سرکاری وہپ بیرلا ایلّیا، آدی سرینواس سمیت کانگریس کے کئی ارکانِ اسمبلی نے سابق چیف منسٹر سے ملاقات کی

متعلقہ خبریں

Back to top button