تلنگانہ
ریونت ریڈی کا دورہ کریم نگر۔مختلف کاموں کا رکھا سنگ بنیاد

کریم نگر۔ریاستی وزیر اعلی اے۔ریونت ریڈی نے آج شام ضلع کریمنگر کے مواضعات چپہ ڈنڈی،گنگا دھرا کا دورہ کرتے ہوے مختلف کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔
رامڑگو موضع میں اڈوانس ٹکنالوجی سنٹر کیلیئے 15۔45 کروڑ،گنگادھرا منڈل کے موضع مدھورانگر میں ۰5کروڑ لاگت سے گورنمنٹ ڈگری کالج عمارت کے تعمیراتی کاموں کا ہنگامی سنگ بنیاد رکھا۔ان کے ہمراہ ریاستی وزراء
ٹیناگیشور راو،سریدھر بابو،پونم پربھاکر،اڑلوری لکشمن کمار ،اراکین اسمبلی،اراکین قانون ساز کونسل۔و دیگر قائدین موجود تھے۔



