تلنگانہ

کریم نگر میں ریونیو ملازم کی خودکشی: بیوی اور خاتون پولیس اسٹیشن کی سرکل انسپکر سری لتا پر کیس درج

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے چوپہ ڈنڈی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ایک ریونیو ملازم نے سسرالی رشتہ داروں اور خاتون سرکل انسپکر کی ہراسانی اور ذہنی اذیت کی وجہ سے خودکشی کر لی۔

 

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ  شروَن کمار جو کریم نگر رورل منڈل کے ریونیو دفتر میں ریکارڈ اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا، نے خاتون پولیس اسٹیشن کی سرکل انسپکر کی جانب سے مختلف مقدمات درج کیے جانے کے بعد مایوسی کا شکار ہو کر خودکشی کر لی۔

 

شروَن کمار کی شادی 2021 میں کریم نگر سے تعلق رکھنے والی نیلما سے ہوئی تھی، جن سے اسے ایک چار سالہ بیٹی ہے۔ گذشتہ ایک سال سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے جاری تھے، جس کے بعد نیلما اپنے میکے چلی گئی تھی۔

 

حال ہی میں اس نے کریم نگر خاتون پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف جہیز کے لئے ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرائی۔

 

شروَن کمار اپنی فیملی کے ساتھ پولیس اسٹیشن گیا جہاں مبینہ طور پر سی آئی شری لتا نے اس پر مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے اور ذہنی طور پر شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا۔ اس دباؤ سے تنگ آ کر شروَن نے 7 جولائی کو ایک سیلفی ویڈیو ریکارڈ کی اور بعد ازاں زہریلی دوا پی لی۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ اتوار کے دن علاج کے دوران جانبر نہ ہو سکا۔

 

اس واقعہ کے بعد متوفی کے والد نرسمہلو کی شکایت پر پولیس نے بیوی نیلما، اس کی والدہ، درمیانی افراد اور کریم نگر خاتون پولیس اسٹیشن کی سی آئی سری لتا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button