حیدرآباد میں کل پیر سے تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ 2025 کا آغاز

تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ 2025 کا دو روزہ سمٹ کا پیر کو آغاز ہوگا جو8 اور 9 دسمبر کو حیدرآباد کے میرخان پیٹ علاقہ میں ’’بھارت فیوچر سٹی ‘‘ مقام پر منعقد ہوگا، جس میں حکومت، صنعت، اکیڈیمیا اور بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3,000 قومی و عالمی مندوبین کی شرکت متوقع ہے
، جبکہ ریاست کے ’’تلنگانہ رائزنگ 2047‘‘ وژن اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے 27 شعبہ جاتی پینل سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ سمٹ کے لیے ریاستی حکومت نے وسیع سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات کو متحرک کر دیا ہے
جن میں 6000 سے زائد پولیس اہلکار، 1,000 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے، خصوصی ٹریفک پلان اور ایک علیحدہ کنٹرول روم شامل ہے — جبکہ 100 ایکڑ پر مشتمل اس مقام پر بنیادی ڈھانچے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،
جن میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، ایکزیبیشن پویلین اور متعدد خصوصی مقامات شامل ہیں۔ حکام کے مطابق سمٹ میں عالمی کاروباری رہنما، پالیسی ماہرین اور بڑی کمپنیوں اور اداروں کے سربراہ شرکت کریں گے، جبکہ اس موقع پر ’’تلنگانہ رائزنگ 2047 وژن ڈاکیومنٹ‘‘ کی رسمی اجرائی عمل میں آئے گی اور آئی ٹی و سیمی کنڈکٹرز، گرین موبیلٹی، ہیلتھ، زراعت اور مینوفیکچرنگ سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور اعلانات کی توقع ہے۔
سمٹ کے دوران حیدرآباد بھر میں ثقافتی اور عوامی پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں اور اختتامی تقریب میں 9 دسمبر کو بڑے ڈرون شو کی تیاری کی گئی ہے، جس میں 3,000 ڈرونز کے ذریعے خصوصی ڈسپلے پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔



