تلنگانہ

بودھن کے قریب سڑک حادثہ، دو نوجوان جاں بحق ایک زخمی

بودھن _ 12 جنوری ( اردولیکس) بودھن کے  ایڈاپلی منڈل کے اشوک ساگر میں جمعہ کی شام ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ایڈاپلی منڈل کے نہرو نگر کے رہنے والے تین دوست کریم (18)، سمیر (17) اور انس (18) نہرو نگر سے بائک پر بودھن جارہے تھے کہ نظام آباد کی طرف جارہی ایک کار سے ان کی بائیک ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں سمیر اور انس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کریم کے شدید زخمی ہونے پر مقامی لوگوں نے انھیں نظام آباد اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر  مقدمہ درج کر لیا  اور تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button