تلنگانہ

سعودی عرب میں سڑک حادثہ – کریم نگر کا ایک نوجوان جاں بحق

سعودی عرب میں سڑک حادثہ، کریم نگر کا نوجوان جاں بحق

 

سعودی عرب کے دمام شہر میں آج پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے کریم نگر شہر کے رہنے والے 32 سالہ  نوجوان محمد نجیب الدین جاں بحق ہوگئے۔

 

محمد نجیب الدین، جو گزشتہ 7 برسوں سے دمام میں انجنیئر کے عہدہ پر مقیم تھے، پیر کی صبح اپنے دوستوں کے ساتھ کار میں دمام سے ریاض جا رہے تھے کہ ان کی کار کو  حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں کار میں سوار  تین افراد شدید زخمی ہوئے۔

 

نجیب الدین کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، تاہم وہ شام کے وقت زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ کار میں موجود ایک اور دوست بھی دم توڑ گیا۔

 

مرحوم محمد نجیب الدین، کریم نگر کے رضوی چمن کے ساکن اور محکمہ سیل ٹیکس کے افسر محمد تاج الدین کے فرزند تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button