تلنگانہ

ہائی ٹیک سٹی سائبر گیٹ وے کے پاس سڑک دھنس گئی

حیدرآباد: ہائی ٹیک سٹی میں واقع سائبر گیٹ وے (Cyber Gateway) کے سامنے سڑک اچانک دھنس گئی۔ روزانہ انتہائی مصروف رہنے والی اس سڑک پر اچانک ایک بڑا گڑھا پڑنے سے گاڑی سوار خوف زدہ ہو گئے

 

تاہم فوراً ہی مستعد مادھاپور ٹریفک پولیس نے سڑک کے دھنسے ہوئے حصے کے گرد بڑے بیریکیڈس لگا دیے۔ وہ گاڑی سواروں کو الرٹ کرتے ہوئے متبادل راستے سے گزرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔سائبر گیٹ وے روڈ پر سڑک کے دھنسنے کے باعث بننے والے بڑے گڑھے نے گاڑی چلانے والوں میں تشویش پیدا کر دی۔

 

چونکہ یہ سڑک سینکڑوں افراد کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتی ہے اس لیے امدھاپور ٹریفک پولیس نے فوری طور پر دھنسے ہوئے حصے کو بیریکیڈس لگا کر بند کر دیا تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ٹریفک کو دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے اور گاڑی سواروں کو سائیڈ سے جانے کی ہدایت دی گئی۔

 

ٹریفک پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے سڑک کے ہلکا سا دھنسنے کے فوراً بعد احتیاطی اقدامات کر لیے گئے جس کے باعث کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ سڑک کے دھنسنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button