تلنگانہ

لٹیری دلہن نقدی اور زیورات لے کر فرار۔ ماں باپ اور رشتے دار بھی نقلی نکلے۔ تلنگانہ کے ورنگل میں واقعہ

ورنگل ۔ ریاست تلنگانہ ورنگل ضلع کے پروت گیری منڈل میں شادی کے نام پر ایک نوجوان کو دھوکہ دینے کا واقعہ تاخیر سے سامنے آیا۔

 

 

شادیوں کے رشتے جوڑنے والی ویب سائٹ کے ذریعہ وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ورنگل ضلع کے نوجوان سے رابطہ میں آئی۔ اس لڑکی نے اپنے رشتے داروں کے ساتھ مل کر اس نوجوان کے گھر والوں سے رابطہ قائم کیا بات چیت کے بعد  ان دونوں کی شادی طئے کی گئی۔

 

 

شادی کے چند دن بعد دلہن  2 لاکھ روپے نقدی اور 8 تولے سونا لے کر فرار ہوگئی۔ بعد ازاں دلہے کو پتہ چلا کہ اس لڑکی کے والدین اور رشتہ دار سب نقلی تھے‌ جو رشتہ جوڑتے وقت اور شادی کے موقع پر موجود تھے۔ نوجوان کو یہ بھی معلوم ہوا کہ اس لڑکی نے ماضی میں دو اور نوجوانوں کو بھی شادی کے بہانے دھوکہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button