آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا آج ضلع نظام آباد کے کند کورتی کا دورہ

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا ضلع نظام آباد کے کند کورتی کا دورہ
آر ایس ایس سربراہ مندر کا افتتاح کریں گے
نظام آباد: 10/ اپریل (اردو لیکس)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت 11اپریل کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے موہن بھاگوت نظام آباد ضلع کے رنجل منڈل میں کندکورتی میں تعمیر کیشو سپرتی مندر کا افتتاح کریں گے
جو آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام پنت ہیگڈیوار کا آبائی مقام ہے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے دورے کے پیش نظر مرکزی فورسز نے کندکورتی گاؤں اور آس پاس کے علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے
۔ اس پروگرام کے لیے صرف محدود تعداد میں لوگوں کی اجازت شرکت کی اجازت دی گئی جنہیں منتخب علاقوں سے دعوت نامہ موصول ہوئے ہیں۔ سپرتی مندر کے افتتاح کے بعد موہن بھاگوت ایک جلسہ سے خطاب کریں گے سپرتی مندر آر ایس ایس کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہیگڈیوار کی زندگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے قائم کیا گیا سپرتی مندر میں ہیگڈیوار کے خدمات اور زندگی کے واقعات کی مبنی تصویری گیلری بھی مشاہدے کے لئے قائم کی گئی ہے۔



