آر ٹی سی بس ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں۔ چیوڑلہ حادثہ پر حکام کا بیان

حیدرآباد: تلنگانہ آر ٹی سی کے حکام نے چیوڑلہ بس حادثے پر وضاحت پیش کی ہے۔ اس حادثے میں 19 افراد کی المناک موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے آر ٹی سی نے ایک یان جاری کیا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سڑک کے موڑ پر ٹِپر ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو کھو دیا اور اس حادثے میں آر ٹی سی بس یا بس ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں تھا۔آر ٹی سی کے بیان کے مطابق "بس مکمل فٹنس کے ساتھ تھی۔ ڈرائیور کے سروس ریکارڈ میں بھی کسی حادثے کا کوئی ریکارڈ نہیں
ملا۔ عینی شاہدین کے مطابق سڑک کے موڑ پر تیز رفتاری کے باعث ٹِپر ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ صبح تقریباً 4:40 بجے تانڈور سے روانہ ہونے والی پرائیویٹ ہائر ایکسپریس بس کو سامنے سے آنے والے کَنکریٹ سے
لدے ہوئے ٹِپر نے زوردار ٹکر دے دی ۔ اس ٹکر سے بس کا اگلا اور بایاں حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔



