تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک ضلع میں دسویں کا پیپر لیک ہونے کی افواہ _ ڈی ای او کی وضاحت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے تانڈور میں 10ویں جماعت کے پرچہ سوالات کے افشاء کی اطلاع سے طلباء میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے۔ مقامی ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ امتحان صبح 9:30 بجے شروع ہوا اور 9:37 پر واٹس ایپ پر سوالیہ پرچہ لیک ہوا۔ یہ کہا جارہا ہے کہ پرچہ تانڈورکے ایک مرکز سے لیک ہوا اورواٹس ایپ پر پھیل گیا تاہم وقار آباد کے ڈی ای او کا کہنا ہے کہ ان کے ضلع میں سوالیہ پرچہ لیک نہیں ہوا ہے انھوں نے اس الزام کی تردید کی۔

آج سے ہی دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوا ہے جس میں تقریبا 5 لاکھ طلبہ شرکت کررہے ہیں چند  دن  قبل ہی تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا اور حکومت نے کئی امتحانات کو منسوخ اور ملتوی کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور اب دسویں جماعت کے امتحانات کے آغاز کے موقع پر ہی تلگو کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاع سے طلبہ میں تشویش پائی جاتی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button