حیدرآباد کے پرانے شہر میں رات کے وقت "چڑیل” کے پھرنے کی افواہ

حیدرآباد : کے جل پلی علاقے میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہاں ایک "چڑیل” پھر رہی ہے جس نے حالیہ دنوں میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پیدا کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر آڈیو کلپ اور ویڈیوز شیئر کئے جارہے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک نوجوان پر چڑیل نے حملہ کیا اور وہ زخمی ہو کر ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔
آڈیو کلپ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کا چڑیل نے کچھ فاصلے تک پیچھا کیا اور حملہ اس کے جسم پر زخم بھی آئے ہیں۔ ویڈیومیں اگرچہ کچھ واضح نہیں دکھائی دے رہا ہے تاہم ان میں غیر معمولی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔یہ ویدیو وائرل ہونے کے بعد جہاں بعض لوگ خوفزدہ ہیں وہیں کچھ لوگ رات کے وقت چڑیل کو دیکھنے کے لیے وہاں پہنچنے لگے ہیں اسی دوران پولیس ے اس طرح کی افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں ایسی کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے جس میں شکایت کی گئی ہے کہ کوئی نوجوان چڑیل کے حلہ میں زخمی ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ یہ محض افواہیں ہیں جو عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں اور ان افواہوں کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔